سفر کے مسائل यात्रा के मसले سفر عذاب کا ٹکڑا ہے “ सफ़र अज़ाब का भाग है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک راستے پر چل رہا تھا کہ اسے شدید پیاس لگی پھر اس نے ایک کنواں دیکھا تو اس میں اتر کر پانی پیا، پھر جب باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا زبان نکالے پیاس کی وجہ سے کیچڑ کھا رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا: جس طرح مجھے شدید پیاس لگی تھی اس کتے کو بھی پیاس لگی ہوئی ہے پھر کنویں میں اترا تو اپنے جوتے کو پانی سے بھر لیا پھر اسے اپنے منہ میں پکڑا حتیٰ کہ اوپر چڑھ آیا پھر کتے کو پانی پلایا تو اللہ نے اس کی قدردانی کی اور اسے بخش دیا۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیں جانوروں کے بارے میں بھی اجر ملے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر زندہ جگر والے کے بارے میں اجر ہے۔“
تخریج الحدیث: «434- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 929/2، 930 ح 1793، ك 49 ب 10 ح 23) التمهيد 8/22، الاستذكار: 1726، و أخرجه البخاري (2363) ومسلم (2244/153) من حديث مالك به من رواية يحيي بن يحيي.»
|