الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: تفسیر قرآن کریم 83. باب وَمِنْ سُورَةِ التِّينِ باب: سورۃ والتین سے بعض آیات کی تفسیر۔
اسماعیل بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک بدوی اعرابی کو کہتے ہوئے سنا، میں نے ابوہریرہ رضی الله عنہ کو اسے روایت کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے تھے جو شخص (سورۃ) «والتين والزيتون» پڑھے اور پڑھتے ہوئے «أليس الله بأحكم الحاكمين» تک پہنچے تو کہے: «بلى وأنا على ذلك من الشاهدين» ۔
یہ حدیث اسی سند کے ساتھ اسی اعرابی سے ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطے سے مروی ہے اور اس اعرابی کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 154 (887) (تحفة الأشراف: 15500) (ضعیف) (اس کا ایک راوی مبہم شخص ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ضعيف أبي داود (156) // عندنا (188 / 887) //
|