چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ 1317. مہینہ اُنتیس دن کا ہوتا ہے۔ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایات کا بیان جن کے الفاظ عام ہیں اور ان کی مراد خاص ہے
جناب حیات بن سحیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ اُنتیس دن کا ہوتا ہے ـ“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|