چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ 1311. ان لوگوں کے قول کے برخلاف دلیل کا بیان جن کا دعویٰ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان کے تیس روزے مکمّل کرنے کا حُکم دیا ہے، شعبان کے تیس دن مکمّل کرنے کا حُکم نہیں دیا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس قدر شعبان کے چاند کا خیال رکھتے تھے اس قدر دوسرے کسی مہینے کا خیال نہیں رکھتے تھے ـ پھر رمضان کا چاند دیکھ کر روزے رکھتے۔ اور اگر آپ پر بادل چھا جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (شعبان کے) تیس دن شمار کرتے پھر روزہ رکھتے۔
تخریج الحدیث: صحيح
|