صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرِ الصَّلَاةِ وَذِكْرِ اللَّهِ
مسجد میں نماز اور ذکر اللہ کے علاوہ مباح کاموں کے ابواب کا مجموعہ
852. (619) بَابُ الزَّجْرِ عَنِ السَّهَرِ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ
نماز عشاء کے بعد جاگنے کی ممانعت کا بیان، عام الفاظ کے ساتھ جنکی مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 1339
Save to word اعراب
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونا پسند کرتے تھے اور عشاء کے بعد گفتگو کرنا پسند نہیں فرماتے تھے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب شقیق بن عبداللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے عشاء کے بعد بات چیت کرنا سخت معیوب قرار دیا۔

تخریج الحدیث: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1340
Save to word اعراب
نا إسحاق بن إبراهيم بن حبيب بن الشهيد ، نا محمد بن فضيل ، وحدثنا يوسف بن موسى ، حدثنا جرير ، كلاهما عن عطاء بن السائب ، عن شقيق ، عن عبد الله ، قال: سمعت محمد بن معمر، يقول: قال عبد الصمد:" يعني بالجدب الذم"نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، كِلاهُمَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَعْمَرٍ، يَقُولُ: قَالَ عَبْدُ الصَّمَدِ:" يَعْنِي بِالْجَدْبِ الذَّمَّ"
امام صا حب اپنی سند کے ساتھ جناب عبدالصمد سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں جَدَبَ کا معنی مذمّت کرنا، معیوب قرار دینا ہے۔

تخریج الحدیث: صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.