الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان مسلمانوں کے راستوں پر گندگی پھیلانے کی وعید کا بیان
سیدنا محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: کسی شخص نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: تو نے ہمیں ہر چیز میں فتویٰ دے رکھا ہے، قریب ہے کہ پاخانہ کرنے میں بھی ہمیں فتویٰ دینے لگیں گے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”جو شخص پاخانہ اور پلیدی مسلمانوں کے کسی راستے میں کرے گا، اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 670، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 475، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5426، والطبراني فى «الصغير» برقم: 811
قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو الأنصاري ضعفه يحيى بن معين ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 204) برقم: 1002» حكم: إسناده ضعيف
|