الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان مسجد میں ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت کرانے کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں جماعت ہو جانے کے بعد اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”کوئی ایسا شخص نہیں جو اس پر صدقہ کرے، اور اس کے ساتھ نماز ادا کرے؟“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 220، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1632، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2397، 2398، 2399، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 763، وأبو داود فى «سننه» برقم: 574، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1408، 1409، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5086، 5091، 5092، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11175، 11584
قال الشيخ الألباني: ”صحيح“» حكم: إسناده صحيح
|