الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت 18. باب إِثْبَاتِ الْحِسَابِ: باب: حساب کا بیان۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے قیامت کے دن حساب ہو گا اس کو عذاب ہو گا۔“ میں نے کہا: اللہ تو فرماتا ہے: «فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا» (الإنشقاق: ٨) ”پھر حساب کیا جائے گا آسانی سے اور لوٹ جائے گا اپنے گھر والوں میں خوش ہو کر۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حساب نہیں ہے یہ فقط دکھا دینا ہے (اس کے اعمال کا) اور جس سے جھگڑا ہو گا حساب میں قیامت کے دن اس کو عذاب ہو گا۔“
ایوب اس سند کے ساتھ مذکورہ حدیث بیان کرتے ہیں۔
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں ہے کہ عذاب ہو گا کے بدلے ہلاک ہو گا۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے وہی روایت ہے جو اوپر گزری۔
|