الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْعِلْمِ علم کا بیان 3. باب اتِّبَاعِ سُنَنِ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى: باب: یہود و نصاریٰ کے طریقوں پر چلنے کا بیان۔
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”البتہ تم چلو گے اگلی امتوں کی راہوں پر (یعنی گناہوں میں اور دین کی مخالفت میں نہ یہ کہ کفر کرو گے) بالشت برابر بالشت کے اور ہاتھ برابر ہاتھ کے یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں گھسیں تم بھی ان کے ساتھ گھسو گے۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگلی امتوں سے مراد یہود اور نصاریٰ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور کون ہیں؟“
اس سند سے بھی یہ حدیث مبارکہ اسی طرح مروی ہے۔
ان اسناد سے بھی یہ حدیث مبارکہ اسی طرح مروی ہے۔
|