الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل 32. باب مَا يَقُولُ إِذَا أَرَادَ دُخُولَ الْخَلاَءِ: باب: بیت الخلاء جانے کے وقت کی دعا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ میں جاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ» یعنی ”پناہ مانگتا ہوں میں تیری شیطانوں اور شیطاننیوں سے یا پلیدی اور نجاستوں سے یا شیاطین اور معاصی سے“۔ ایک روایت میں ہے کہ جب آپ «كنيف» میں جاتے یعنی پائخانہ کی مقررہ جگہ۔
اس سند سے جو حدیث آئی ہے اس میں یہ لفظ ہیں «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» کہ ”میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی جنوں اور جننیوں سے۔“
|