الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل 11. باب اسْتِحْبَابِ إِفَاضَةِ الْمَاءِ عَلَى الرَّأْسِ وَغَيْرِهِ ثَلاَثًا: باب: سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کا مستحب ہونا۔
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے جھگڑا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل میں۔ بعض نے کہا: ہم تو سر کو اس طرح دھوتے ہیں ایسے ایسے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین چلو ڈالتا ہوں۔“
جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کا ذکر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتا ہوں۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ثقیف کی طرف سے جو لوگ آئے تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارا ملک سرد ہے تو غسل کیسے کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتا ہوں“ (زیادہ پانی بہانا ضروری نہیں)۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل کرتے تو اپنے سر پر تین چلو بھر کر پانی ڈالتے۔ حسن نے کہا: میرے تو بال بہت ہیں، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بھتیجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تجھ سے زیادہ تھے اور تجھ سے بہتر تھے۔
|