صحيح مسلم
كِتَاب الْحَيْضِ
حیض کے احکام و مسائل
11. باب اسْتِحْبَابِ إِفَاضَةِ الْمَاءِ عَلَى الرَّأْسِ وَغَيْرِهِ ثَلاَثًا:
باب: سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کا مستحب ہونا۔
حدیث نمبر: 741
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَهُ الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ: أَمَّا أَنَا، فَأُفْرِغُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا ".
شعبہ نے ابو ا سحاق سے، انہوں نے سلیمان بن صرد سے، انہوں نے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ کے پاس غسل جنابت کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ” لیکن میں، میں تو اپنے سر پر تین بار پانی بہاتا ہوں۔“
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کا ذکر کیا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو سر پر تین دفعہ پانی ڈالتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»