كِتَابُ الْغَضَبِ كتاب الغضب 644. بَابُ لا يَكُنْ بُغْضُكَ تَلَفًا تیری دشمنی ہلکان کرنے والی نہ ہو
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تیری محبت تجھے دیوانہ نہ کر دے، اور تیری دشمنی تجھے ہلاک کرنے پر آمادہ نہ کرے۔ میں نے عرض کیا: وہ کیسے؟ انہوں نے کہا: اس طرح کہ تو جب محبت کرے تو بچے کی طرح دیوانہ وار محبت کرے کہ سارا کچھ اسے ہی سمجھ لے، اور جب تو بغض رکھے تو یہ پسند کرے کہ تیرا مبغوض ہلاک ہی ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه معمر فى جامعه: 20269 و ابن وهب فى الجامع: 213»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|