كتاب الهبة و فضلها ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان عمریٰ (مدتِ عمر تک کسی چیز کا ہبہ کرنا) کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ (کسی شخص کو اس کی مدت عمر تک کوئی چیز ہبہ کرنا) اس کے اہل کی میراث ہے۔ یا اس کے اہل کے لیے جائز ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الهبات، باب العمري، رقم: 1262. سنن ابوداود، رقم: 3548. سنن ترمذي، رقم: 1349.»
شریح نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے بارے فیصلہ فرمایا کہ وہ جائز ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمری جائز ہے۔“
تخریج الحدیث: «السابق»
قتادہ رحمہ اللہ نے بیان کیا، حسن رحمہ اللہ کہا: کرتے تھے: عمریٰ جائز ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب العمري، باب ذكر اختلاف يحيي بن ابي كثير الخ، رقم: 3755، قال الشيخ الالباني: صحيح. نسائي كبري، رقم: 6588.»
زہری رحمہ الله نے فرمایا: عمریٰ یہ ہے کہ وہ کہے کہ یہ اس کے لیے ہے اور اس کے بعد اس کی اولاد کے لیے ہے، پس اس کے لیے ہے جو اس کی شرط مقرر کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جائز ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، رقم: 1626. سنن ابي داود، رقم: 3548. سنن ترمذي، رقم: 1349.»
زہری رحمہ الله نے فرمایا: خلفاء اس کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: عبدالملک بن مروان نے اس کا فیصلہ کیا۔
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، رقم: 3755، قال الالباني: صحيح. سنن نسائي، رقم: 6588.»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جائز ہے۔“
تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه: 106.»
|