حدود (سزاؤں) کا بیان हद यानि सज़ा के बारे में کس قدر چرانے میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار کی چوتھائی یا اس سے زیادہ (کے چرانے) میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔“
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چور کا ہاتھ ڈھال یا سپر کی قیمت سے کم میں نہ کاٹا جاتا تھا (اور ان دونوں میں سے ہر ایک چیز قیمت والی ہے)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کے چرانے میں جس کی قیمت تین درہم تھی ہاتھ کاٹا تھا۔
|