تفسیر القرآن الکریم

سورة القارعة
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ[7]
تو وہ خوشی کی زندگی میں ہو گا۔[7]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 7) فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ: عَاشَ يَعِيْشُ عَيْشًا وَمَعَاشًا وَ عِيْشَةً وَ مَعِيْشَهً (ض) زندگی والا ہونا۔ عِيْشَةٍ فِعْلَةٌ کے وزن پر مصدر ہے، جو حالت اور کیفیت پر دلالت کرتا ہے، تو عِيْشَةٍ زندگی کی حالت۔ رَاضِيَةٍ رَضِيَ يَرْضٰي رِضًا (س) سے ہے، یہاں رَاضِيَةٍ بمعنی ذَاتُ الرِّضَا ہے، یعنی خوشی والی زندگی، جیسے تَامِرٌ کھجور والے کو اور لَابِنٌ دودھ والے کو کہا جاتا ہے۔