تفسیر القرآن الکریم

سورة القارعة
فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ[6]
تو لیکن وہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہو گئے۔[6]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 6) فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ: مَوَازِيْنُ مِيْزَانٌ کی جمع ہے،ترازو۔ مراد ترازو کے پلڑے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف (۸،۹) کی تفسیر۔ اس کے بعد اعمال کا وزن ہوگا۔ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ (جس کے پلڑے بھاری ہوگئے) سے مراد نیکیوں کے پلڑے ہیں۔