تفسیر القرآن الکریم

سورة الفجر
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا[21]
ہرگز نہیں، جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 21) كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا: كَلَّاۤ ہر گز نہیں، یعنی تمھیں ہرگز ایسے نہیں کرنا چاہیے، بلکہ وہ وقت سامنے رکھنا چاہیے جب قیامت کے پہلے نفخہ کے ساتھ زمین ریزہ ریزہ کرکے ہموار چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔