تفسیر القرآن الکریم

سورة الفجر
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ[4]
اور رات کی جب وہ چلتی ہے ![4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4) وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِ: يَسْرِ اصل میں يَسْرِيْ ہے، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے یاء حذف کر کے راء پر کسرہ باقی رکھا گیا ہے۔ سَرٰي يَسْرِيْ سُرًي (ض) رات کا چلنا۔ سورۂ مدثر میں فرمایا: «‏‏‏‏وَ الَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ» [ المدثر: ۳۳ ] اور قسم ہے رات کی، جب وہ جانے لگے۔ یعنی رخصت ہوتی ہوئی رات قیامت قائم ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔