تفسیر القرآن الکریم

سورة الإنفطار
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ[10]
حالانکہ بلاشبہ تم پر یقیناً نگہبان (مقرر) ہیں۔[10]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 11،10) وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ …: حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں، یعنی فرشتے۔ حَافِظِيْنَ یعنی کوئی عمل ان کی نگرانی سے باہر نہیں۔ كِرَامًا عزت والے، اس لیے کہ وہ لکھنے میں کوئی خیانت نہیں کرتے، نہ کوئی بات لکھنے سے چھوڑتے ہیں اور نہ زیادہ لکھتے ہیں۔