تفسیر القرآن الکریم

سورة النبأ
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا[27]
بلاشبہ وہ کسی حساب کی امید نہیں رکھتے تھے۔[27]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 28،27) اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ …: ان کے جہنم میں جانے کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ انھیں اعمال کے حساب کی امید نہ تھی، ورنہ وہ اپنے اعمال کو درست کر لیتے اور دوسری یہ کہ انھوں نے ہماری آیات کو بری طرح جھٹلادیا۔ كِذَّابًا مصدر ہے كَذَّبُوْا کا، اس کے ساتھ كَذَّبُوْا کی تاکید فرمائی ہے۔ ترجمے میں اس تاکید کو بری طرح کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔