تفسیر القرآن الکریم

سورة القيامة
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ[9]
اور سورج اور چاند اکٹھے کر دیے جائیں گے۔[9]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 9) وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ: یعنی یہ نظامِ فلکی جس میں چاند سورج سے لاکھوں میل کے فاصلے پر ہے، درہم برہم ہو جائے گا اورسورج اور چاند اکٹھے کر دیے جائیں گے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ مُكَوَّرَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] [ بخاري، بدء الخلق، باب صفۃ الشمس والقمر: ۳۲۰۰ ] قیامت کے دن سورج اور چاند لپیٹے ہوئے ہوں گے۔