فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ[18]
لطف اٹھانے والے اس سے جو ان کے رب نے انھیں دیا اور ان کے رب نے انھیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب سے بچا لیا۔[18]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 18) ➊ ” فٰكِهِيْنَ “ ” فَكِهَ يَفْكَهُ فَكَهًا وَ فُكَاهَةً “ (ع) سے اسم فاعل ہے، خوش ہونا، لطف اٹھانا، لذت لینا، ظریف الطبع ہونا۔
➋ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ: اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ذاریات(۱۶) کی تفسیر۔
➌ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ دخان (۵۶) کی تفسیر۔