تفسیر القرآن الکریم

سورة الجاثيه
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ[33]
اور ان کے لیے ان اعمال کی برائیاں ظاہر ہو جائیں گی جو انھوں نے کیے اور انھیں وہ چیز گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔[33]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 33) وَ بَدَا لَهُمْ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا …: یعنی ان کے سامنے ان کے اعمال کے برے نتائج ظاہر ہو جائیں گے اور وہی قیامت اور جہنم جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، وہ انھیں اپنے گھیرے میں گھیر لیں گے۔