تفسیر القرآن الکریم

سورة الدخان
وَإِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ[21]
اور اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ سے الگ رہو۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 21) وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِيْ فَاعْتَزِلُوْنِ: یعنی اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، مجھے ایذا نہ پہنچاؤ اور بنی اسرائیل کو میرے ہمراہ جانے سے نہ روکو۔