تفسیر القرآن الکریم

سورة الزمر
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُنْ مِنَ الشَّاكِرِينَ[66]
بلکہ اللہ ہی کی پھر عبادت کر اور شکر کرنے والوں سے ہو جا۔[66]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 66)بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ: لفظ اللّٰهَ کو پہلے لانے سے کلام میں حصر پیدا ہو گیا ہے، یعنی (اللہ کے ساتھ شرک نہ کر) بلکہ (اگر تجھ میں عقل ہے، یا اگر تجھے عبادت کرنی ہے تو) صرف اللہ کی عبادت کر، اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کر۔

وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ: یعنی عقیدۂ توحید کی سمجھ عطا ہونے پر اور اکیلے اللہ کی عبادت کی توفیق ملنے پر اس کے شکر گزار بندوںمیں شامل ہو جا، کیونکہ اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔