تفسیر القرآن الکریم

سورة ص
إِنَّ ذَلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ[64]
بلاشبہ یہ آگ والوں کا آپس میں جھگڑنا یقینا حق ہے۔[64]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 64) اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ …: یعنی اگرچہ یہ بات تمھاری سمجھ میں آنا مشکل ہے کہ اتنے شدید عذاب اور نفسا نفسی میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے، مگر سن لو! یہ بات بالکل حق ہے کہ آگ میں جلنے والے ایک دوسرے سے سخت جھگڑیں گے اور یہ بھی ان کے عذاب کا ایک حصہ ہو گا۔