تفسیر القرآن الکریم

سورة ص
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ[38]
اور کچھ اوروں کو بھی (تابع کر دیا) جو بیڑیوں میں اکٹھے جکڑے ہوئے تھے۔[38]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 38) وَ اٰخَرِيْنَ مُقَرَّنِيْنَ فِي الْاَصْفَادِ: الْاَصْفَادِ صَفَدٌ (صاد اور فاء کے فتحہ کے ساتھ) کی جمع ہے، وہ زنجیر یا طوق جس سے کسی کو باندھا جائے۔ یعنی ان میں سے جو سرکشی یا شرارت کرتے انھیں ایک دوسرے کے ساتھ جکڑ کر قید کر دیا جاتا۔ ان چاروں آیات کی مفصل تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انبیاء (۸۱، ۸۲)، سبا (۱۲، ۱۳) اور سورۂ نمل (۱۵ تا ۴۴) کی تفسیر۔