تفسیر القرآن الکریم

سورة الصافات
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ[128]
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔[128]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 128) اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ: یعنی الیاس علیہ السلام کی ساری قوم نے انھیں جھٹلایا، مگر اللہ کے چنے ہوئے بندوں نے نہیں جھٹلایا، بلکہ وہ ان پر ایمان لے آئے، اس لیے وہ عذاب سے محفوظ رہے اور رہیں گے۔