تفسیر القرآن الکریم

سورة الشعراء
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَنْ مَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ[118]
پس تو میرے درمیان اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے،کھلا فیصلہ اور مجھے اور میرے ساتھ جو ایمان والے ہیں، انھیں بچالے۔[118]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 118) فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا …: اس فیصلے سے مراد انھیں نیست و نابود کر دینے والا عذاب ہے، جو وَ نَجِّنِيْ وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ سے سمجھ میں آ رہا ہے۔