تفسیر القرآن الکریم

سورة الحجر
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ[46]
اس میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہوکر داخل ہوجاؤ۔[46]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت46)اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ …: یعنی انھیں یہ کہا جائے گا۔ بِسَلٰمٍ یعنی ہر قسم کے آفات و مصائب سے سلامتی کے ساتھ، ایک دوسرے کو سلام کہتے ہوئے، فرشتوں کے سلام سنتے ہوئے اور پروردگار عالم کے سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ کے ساتھ۔ (دیکھیے یٰسٓ: ۵۸) اسی لیے جنت کا ایک نام دار السلام بھی ہے، فرمایا: « لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ » [ الأنعام: ۱۲۷ ] اٰمِنِيْنَ ہر خوف خطرے سے محفوظ۔