تفسیر احسن البیان

سورة الانعام
وَهَذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ[155]
اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیرو برکت والی (2) سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔[155]
تفسیر احسن البیان
155۔ 1 اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں دین و دنیا کی برکتیں اور بھلائیاں ہیں۔