تفسیر احسن البیان

سورة قريش
الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ[4]
جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا (1) اور ڈر (اور خوف) میں امن وامان دیا (2)۔[4]
تفسیر احسن البیان
4۔ 1 مذکورہ تجارت اور سفر کے ذریعے سے۔ 4۔ 2 عرب میں قتل و غارت گری عام تھی لیکن قریش مکہ کو حرم مکہ کی وجہ سے جو احترام حاصل تھا، اس کی وجہ سے وہ خوف و خطرے سے محفوظ تھے۔