تفسیر احسن البیان

سورة الطارق
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ[5]
انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔ (1)[5]
تفسیر احسن البیان
5۔ 1 یعنی منی سے جو قضائے شہوت کے بعد زور سے نکلتی ہے۔ یہی قطرہ آب رحم عورت میں جر اللہ کے حکم سے حمل کا باعث بنتا ہے۔