تفسیر احسن البیان

سورة الانسان/الدهر
فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا[11]
پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا (1) اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی۔ (2)[11]
تفسیر احسن البیان
11۔ 1 جیسا کہ وہ اس کے شر سے ڈرتے تھے اور اس سے بچنے کے لئے اللہ کی اطاعت کرتے تھے۔ 11۔ 2 تازگی چہروں پر ہوگی اور خوشی دلوں میں، جب انسان کا دل مسرت سے لبریز ہوتا ہے تو اس کا چہرہ بھی مسرت سے گلنار ہوجاتا ہے۔