تفسیر احسن البیان

سورة المزمل
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا[13]
اور حلق میں اٹکنے والا کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب ہے (1)[13]
تفسیر احسن البیان
13۔ 1 ذَا غُصَّۃ حلق میں اٹک جانے والا، نہ حلق سے نیچے اترے اور نہ باہر نکلے۔ یہ زَ قُّوْم کا کھانا ہوگا۔ ضَرِیْع ایک کانٹے دار جھاڑی ہے جو سخت بدبو دار اور زہریلی ہوتی ہے۔