تفسیر احسن البیان

سورة الجن
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا[1]
قُلْ : آپ فرمادیں اُوْحِيَ : مجھے وحی کی گئی اِلَيَّ : میری طرف اَنَّهُ اسْتَمَعَ : کہ اسے سنا نَفَرٌ : ایک جماعت مِّنَ : سے، کی الْجِنِّ : جنات فَقَالُوْٓا : تو انہوں نے کہا اِنَّا : بیشک ہم سَمِعْنَا : ہم نے سنا قُرْاٰنًا : قرآن عَجَبًا : ایک عجیب [1]
تفسیر احسن البیان
آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت (1) نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجب قرآن سنا ہے۔