تفسیر احسن البیان

سورة القلم
وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ[4]
اور بیشک تو بہت بڑے (عمدہ) اخلاق پر ہے۔ (1)[4]
تفسیر احسن البیان
4۔ 1 خلق عظیم سے مراد اسلام، دین یا قرآن ہے مطلب ہے کہ تو اس خلق پر ہے جس کا حکم اللہ نے تجھے قرآن میں یا دین میں دیا ہے۔