تفسیر احسن البیان

سورة الواقعة
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لَا تُبْصِرُونَ[85]
ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں 1 لیکن تم دیکھ نہیں سکتے۔[85]
تفسیر احسن البیان
85-1یعنی مرنے والے کے ہم، تم سے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ اپنے علم، قدرت کے اعتبار سے۔ یا ہم سے مراد اللہ کے کارندے یعنی موت کے فرشتے ہیں جو اس کی روح قبض کرتے ہیں۔