تفسیر احسن البیان

سورة القمر
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ[43]
اے قریشیو ! کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں ؟ (1) یا تمہارے لئے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے۔[43]
تفسیر احسن البیان
43۔ 1 یہ استفہام انکار یعنی نفی کے لئے ہے، یعنی اے اہل عرب! تمہارے کافر، گذشتہ کافروں سے بہتر نہیں ہیں، جب وہ اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک کردیئے گئے، تو تم جب کہ تم ان سے بدتر ہو، عذاب سے سلامتی کی امید کیوں رکھتے ہو