تفسیر احسن البیان

سورة القمر
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ[40]
اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند و واعظ کے لئے آسان کردیا ہے (1) پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا۔[40]
تفسیر احسن البیان
40۔ 1 قرآن کا اس سورت میں بار بار ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ قرآن اور اس کے فہم و حفظ کو آسان کردینا، اللہ کا احسان عظیم ہے، اس کے شکر سے انسان کو کبھی غافل نہیں ہونا چاہیئے۔