تفسیر احسن البیان

سورة القمر
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ نَجَّيْنَاهُمْ بِسَحَرٍ[34]
بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی (1) سوائے لوط ؑ کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دی۔[34]
تفسیر احسن البیان
34۔ 1 یعنی ایسی ہوا بھیجی جو ان کو کنکریاں مارتی تھی، یعنی ان کی بستیوں کو ان پر الٹا کردیا گیا، اس طرح کہ ان کا اوپر والا حصہ نیچے اور نیچے والا حصہ اوپر، اس کے بعد ان پر کھنگر پتھروں کی بارش ہوئی جیسا کہ سورة ہود وغیرہ میں تفصیل گزری۔