تفسیر احسن البیان

سورة الذاريات
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ[19]
اور ان کے مال میں مانگنے والوں اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا (1)[19]
تفسیر احسن البیان
19۔ 1 محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چناچہ مستحق ہونے کے باوجودلوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی و سماوی میں، تباہ ہوجائے۔