تفسیر احسن البیان

سورة آل عمران
إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ[122]
جب تمہاری دو جماعتیں پس ہمتی کا ارادہ کرچکی تھیں (1) اللہ تعالیٰ ان کا ولی اور مددگار ہے (2) اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے۔[122]
تفسیر احسن البیان
122۔ 1 یہ اوس اور خزرج کے دو قبیلے (بنو حارث اور بنو سلمہ) تھے 122۔ 2 اس سے معلوم ہوا کہ اللہ نے ان کی مدد کی اور ان کی کمزوری کو دور فرما کر ان کی ہمت باندھ دی۔