تفسیر احسن البیان

سورة ص
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّلْ لَنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ[16]
اور انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب ! ہماری سر نوشت تو ہمیں روز حساب سے پہلے ہی دے دے (1)[16]
تفسیر احسن البیان
16۔ 1 یعنی ہمارے نامہ اعمال کے مطابق ہمارے حصے میں اچھی یا بری سزا جو بھی ہے، یوم حساب آنے سے پہلے ہی دنیا میں دے دے۔ یہ و قوع قیامت کو ناممکن سمجھتے ہوئے انہوں نے تمسخر کے طور پر کہا۔