تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ[179]
اور دیکھتے رہیئے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے (1)۔[179]
تفسیر احسن البیان
179۔ 1 یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سے مراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر و احد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل و سلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار و مشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔