تفسیر احسن البیان

سورة الصافات
فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ[70]
یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے (1)[70]
تفسیر احسن البیان
70۔ 1 یہ جہنم کی مذکورہ سزاؤں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کی گمراہی پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل و حجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا۔