فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ[40]
بالآخر ہم نے اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کردیا 1 اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا۔[40]
40-1یعنی جب ان کا کفر و طغیان حد سے بڑھ گیا اور کسی طرح بھی وہ ایمان لانے پر آمادہ نہیں ہوئے تو بالآخر ایک صبح ہم نے انھیں دریا میں غرق کردیا۔