تفسیر احسن البیان

سورة القصص
وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ[39]
اس نے اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا 1 اور سمجھ لیا کہ وہ ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے۔[39]
تفسیر احسن البیان
39-1زمین سے مراد ارض مصر ہے جہاں فرعون حکمران تھا اور اپنے آپ کو بڑا سمجھتا تھا، یعنی ان کے پاس کوئی دلیل ایسی نہیں تھی جو موسیٰ ؑ کے دلائل معجزات کا رد کرسکتے لیکن استکبار بلکہ ان کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ہٹ دھرمی اور انکار کا راستہ اختیار کیا۔