تفسیر احسن البیان

سورة القصص
وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ[11]
موسٰی ؑ کی والدہ نے اس کی بہن 1 سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وہ اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی 2 اور فرعون کو اس کا علم نہ ہوا۔[11]
تفسیر احسن البیان
11-1موسیٰ کی بہن کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ ؑ کی والدہ کا مریم بنت عمران تھیں نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔ 11-2چناچہ وہ دریا کے کنارے کنارے، دیکھتی رہی تھی، حتّٰی کہ اس نے دیکھ لیا کہ اسکا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔